ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورودیپک مرڈر معاملہ: مقتول دیپک ایک ایماندار نوجوان تھا : دیپک کے دکان مالک عبدالمجید کا بیان

منگلورودیپک مرڈر معاملہ: مقتول دیپک ایک ایماندار نوجوان تھا : دیپک کے دکان مالک عبدالمجید کا بیان

Thu, 04 Jan 2018 20:19:11    S.O. News Service

 منگلورو:4/ جنوری (ایس اؤنیوز) مقتول دیپک راؤ ایک مسلم کاروباری عبدالمجید کی موبائل کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، دیپک رائو کے قتل پر عبدالمجید بھی سکتے میں ہے، اس نے بتایا کہ دیپک رائو ایک بااخلاق اور ایماندار نوجوان تھا، قریب 7سالوں سے وہ ان کے ہاں کام پر تھا۔

 عبدالمجید نے مزید بتایاکہ  موبائیل سم، رچارج کوپن وغیرہ کی فروخت کاری کا اُس کے ذمہ تھی،  کاٹی پالیا میں اپنے گھر کے قریب ہی میر ا دفتر موجود ہے۔ اتوار کے سوا ہر دن صبح میں 30-09بجے دکان پہنچ کر تقسیم کئے جانے والے سم کارڈ، رچارج کوپن وغیرہ لے جاتاتھا، پھر 30-12بجے دکان لوٹ کر پورا حساب کتاب دینا معمول تھا۔  دیپک ہمیشہ کی طرح بدھ کو بھی 30-12بجے دکان پہنچا تھا، آنے سے پہلے اس نے فون بھی کیا تھاتو میں اپنی حساب کی کتاب لے کر اپنے دکان پہنچا ، دیکھتے ہی دیکھتے ایک سفید کار بجلی کی رفتار سے نکل گئی ، تب پتہ چلا کہ شرپسندکار پر آکر  دیپک کا قتل کرکے فرار ہوگئی ہے۔ 


Share: